اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2015 - 17:06

افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں طالبان نے افغان اورنیٹو فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد امریکہ نے سنگین شہر پر فضائی بمباری بھی شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں طالبان نے افغان اورنیٹو فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد امریکہ نے سنگین شہر پر فضائی بمباری بھی شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ بازاروں اور تفریح مقامات پرطالبان قابض ہیں جہاں افغان پولیس اور فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، افغان فوج کی پسپائی کو دیکھتے ہوئے صوبے ہلمند میں مدد کے لئے نیٹو فورسز بھی موجود ہیں اور طالبان کے قبضے سے ضلع کو چھڑانے کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ طالبان کے قبضے کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے بھی شہر پر بمباری شروع کردی جب کہ صوبے ہلمند کے 14 میں سے 2 اضلاع پرطالبان کا کنٹرول ہے جن کی صوبے کے دارالخلافہ لشکر گڑھ کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ضلع سنگین پر طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔