اجراء کی تاریخ: 22 دسمبر 2015 - 19:49

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہنگ لی نے کہا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم رواں ہفتہ چین کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہنگ لی نے کہا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم رواں ہفتہ چین کا دورہ کریں گے۔ چينی ترجمان کے مطابق شامی وزیر خارجہ 23 دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے اور اپنے چینی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ حیال کریں گے۔