ملائیشیا نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر خریدنے کی رپورٹوں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ ملائیشین وزارت دفاع کا پاکستان سے لڑاکا طیارے جے ایف تھنڈر خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر خریدنے کی رپورٹوں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ ملائیشین وزارت دفاع کا پاکستان سے لڑاکا طیارے جے ایف تھنڈر خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا پاکستان سے لڑاکا طیارے جوائنٹ فائٹر 17 (جے ایف 17) خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم دی ملائیشین انسائیڈر اخبا ر کے مطابق ملائیشین وزیر دفاع داتک سیری حشام الدین حسین نے کہا کہ ”میں نے یہ پہلے کبھی نہیں سنا، میں نے پہلی بار اس کے متعلق سنا ہے۔ہمارا سے لڑاکا طیارے خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ملائیشیا کے وزیردفاع نے یہ بیان پارلیمنٹ لابی میں ہائی کمشنر کے بیان کے متعلق پوچھے گئے سوال میں دیا کہ ملائیشیا پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے پر کوئی غور نہیں کر رہا۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ ملائیشیا نے پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔