اجراء کی تاریخ: 22 دسمبر 2015 - 19:17

اٹلی کے وزیر اعظم لبنان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے لبنان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم لبنان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے لبنان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم رنٹزی ایک روزہ دورے پر لبنان پہنچے جہاں اس نے لبنانی حکومت کے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی لبنان کی ہمہ گیر حمایت کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے لبنان پہنچنے پر یونیفل میں موجود اٹلی کے فوجی دستوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔