لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہید سمیر قنطار کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ شہید سمیرقنطار کو اسرائیلی فضائیہ نے شام کے علاقہ جرمانا میں ایک گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا ۔ شہید سمیرقنطار 30 برس تک اسرایل کی جیل میں قید رہے اور حزب اللہ لبنان نے 2008 میں قیدیوں کے تبادلے میں انھیں آزاد کرالیا تھا۔