روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یورپی ممالک کی مشکلات کی اصلی وجہ بتاتے ہوئے ہے کہ یورپی ممالک کی خادجہ پالیسی مستقل نہیں اوران کی لگام امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یورپی ممالک کی مشکلات کی اصلی وجہ بتاتے ہوئے ہے کہ  یورپی ممالک کی خادجہ پالیسی مستقل نہیں اوران کی لگام امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ یورپ نے اپنا استقلال کھو دیا ہے اور اسی لئے یورپی ممالک مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ روسی صدر نے کہا کہ یورپی ممالک نے اپنی حاکمیت در حقیقت امریکہ کے حوالے کردی ہے اور ان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی مستقل نہیں ہے۔