پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کی سویلین حکومت اور ماضی میں بار بار متاثر ہونے والے جمہوری عمل کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ نے جمہوریت کو ہمیشہ کمزور بنایا،پاکستان میں جمہوری عمل بار بار معطل ہونے میں امریکہ کا اہم کردار رہا ہے کیونکہ اس نے ایک کے بعدایک فوجی آمر کی حمایت کی۔ جب ضیا الحق اور مشرف آئے تو امریکہ نے حد ممکن بہترین عسکری اور سویلین معاونت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کی سویلین حکومت اور ماضی میں بار بار متاثر ہونے والے جمہوری عمل کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ نے جمہوریت کو ہمیشہ کمزور بنایا،پاکستان میں جمہوری عمل بار بار معطل ہونے میں امریکہ کا اہم کردار رہا ہے کیونکہ اس نے ایک کے بعدایک فوجی آمر کی حمایت کی۔ ’جب ضیا الحق اور مشرف آئے تو امریکہ نے حد ممکن بہترین عسکری اور سویلین معاونت کی۔ انھوں  نے کہا کہ سیاست دانوں کا بنایا گیا آئین بغیر کسی ترمیم کے صرف دو مرتبہ لاگو ہوا۔ ایک مرتبہ 2010 کے بعد چار سال تک، جبکہ دوسری مرتبہ 1956 سے 1958 تک۔ حنا ربانی کھر نے اپنے دور وزارت کے بارے میں کہا کہ زرداری حکومت نے اس شعبے میں "بے پناہ کام " کیا۔ ’ہمیں لندن اور واشنگٹن کی بجائے کابل اور دہلی کے ساتھ بہترین تعلقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انڈیا کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی تبدیل کرنے پر زرداری حکومت کو سراہا۔