مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب نصب بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں پاکستانی سکیورٹی فورسزکا قافلہ گزررہا تھا کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب دھماکہ خیزمواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستانی قوم اور فوج کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 دسمبر 2015 - 15:47
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب نصب بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔