مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور شوال میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران 23 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شوال اور خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 23 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کارروائی آج صبح پاک افغان سرحد کے قریب شوال کی تحصیل سرویکئی اور خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکراسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2015 - 17:32
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور شوال میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران 23 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔