مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش میں ایک کارروائی کے دوران مسلمان شہری محمد آصف کو القاعدہ کا دہشت گرد قراردے کر گرفتار کرلیا۔ پولیس نےریاست اترپردیش کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آصف کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔ اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں، صرف ملسمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے انھیں دہشت گرد قرار دیکر گرفتار کرلیتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2015 - 13:40
بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش میں ایک کارروائی کے دوران مسلمان شہری محمد آصف کو القاعدہ کا دہشت گرد قراردے کر گرفتار کرلیا۔