یمنی فورسز اور قبائل نے باب المندب میں ایک میزائل حملے میں سعودی عرب کے 152 مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے جن میں 42 مزدوروں کا تعلق امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر سے ہے سعودی عرب یمنی شہریوں کے قتل عام کے سلسلے میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے اہلکاروں سے بھر پور استفادہ کررہا ہے ہلاک ہونے والوں میں اماراتی فوج کا کمانڈر سلطان ہوینان بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے باب المندب میں ایک میزائل حملے میں سعودی عرب کے 152 مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے جن میں 42 مزدوروں کا تعلق امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر سے ہے سعودی عرب یمنی شہریوں کے قتل عام کے سلسلے میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے اہلکاروں سے بھر پور استفادہ کررہا ہے ہلاک ہونے والوں میں اماراتی فوج کا کمانڈر سلطان ہوینان بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی قبائل اور فورسز کی میزائل یونٹ نے ایک میزائل باب المندب میں سعودی عرب کی فوجی کمانڈ کے مرکز پر داغا جس میں اب تک 152  سعودی مزدور ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے 42 اہلکار بھی شامل ہیں واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے مزدوروں کے ذریعہ یمنی عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔یمنی فورسز اور قبائل کے میزائل حملے میں تین آپاچی ہیلی کاپٹر ، 40 فوجی گاڑياں اور 5 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں جن کا تعلق بلیک واٹر کمپنی کے اہلکاروں سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 42 بلیک واٹر کے اہلکار ، 23 سعودی عرب کے فوجی 9 امارات کے فوجی اور 7 مراکش کے فوجی شامل ہیں۔ یمنی فورسز کے اس جوابی حملے کو کامیاب حملہ قراردیا جارہا ہے۔