اجراء کی تاریخ: 14 دسمبر 2015 - 09:25

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف ا 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف ا 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ ان کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف بھی ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، اجلاس میں افغانستان، ایران ، بھارت اور بیلاروس، منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈا سرفہرست ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔