مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکمنستان کےشہرمیری سٹی میں چار ممالک کے رہنماؤں نے دس ارب ڈالر کے توانائی منصوبے تاپی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔گیس منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا۔
ترکمانستان کے شہر میری سٹی میں ترکمنستان کے صدر ، افغانستان کے صدر ، ہندوستان کے نائب صدر اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد مل کررکھا ۔ علامتی طور پر بیلچے سے مٹی بھی اٹھائی اور پائپ لائن پر اپنے دستخط کیے ۔
10 ارب ڈالرمالیت کا تاپی منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا، گیس کی فراہمی کےلیے ترکمنستان کے شہر دولت آباد سے افغانستان ، پاکستان اور پھر بھارت تک 1735 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائے جائے گی ۔ ابتدائی طور پر 950 ارب کیوبک فیٹ گیس سالانہ درآمد ہوگی ۔ افغانستان 2ارب جبکہ پاکستان اور بھارت ساڑھے بارہ ارب مکعب میٹر گیس حاصل کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2015 - 17:21
ترکمنستان کےشہرمیری سٹی میں چار ممالک کے رہنماؤں نے دس ارب ڈالر کے توانائی منصوبے تاپی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔گیس منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا۔