مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم نے دورہ بھارت کے دوران کہا ہے کہ جاپان بھارت سے 12 ارب ڈالر کی گاڑیاں خریدےگا۔ جاپانی وزیراعظم کی موجودگی میں تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ بھارت صرف یہ نہیں چاہتا کہ یہاں جاپان کی ہائی اسپیڈ بلیٹ ٹرین چلے،بلکہ بھارت کو تیز رفتار معاشی ترقی کی بھی ضرورت ہے، جاپان بھارت سے 12ارب ڈالر کی گاڑیاں خریدے گا۔ جاپان اور بھارتی وزراء اعظم نے کئي ترقیاتی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن میں ایٹمی انرجی کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2015 - 09:33
جاپان کے وزیر اعظم نے دورہ بھارت کے دوران کہا ہے کہ جاپان بھارت سے 12 ارب ڈالر کی گاڑیاں خریدےگا۔