عراقی وزارت خارجہ نے عراق کے شمال میں ترکی کے فوجی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سکویرٹی کونسل میں سرکاری طور پر شکایت پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے عراق کے شمال میں ترکی کے فوجی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سکویرٹی کونسل میں سرکاری طور پر شکایت پیش کردی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے عراقی سدحدوں کیو اضح خلاف ورزی کرتے ہوئے عراقی حاکمیت کو نقض کیا ہے۔ عراق نے اپنی شاکایت میں سکیورٹی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ترک فوج کو عراقی سرزمین سے خارج ہونے کی ہدایت کرے۔ عراق کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر عراق سرزمین میں داخل ہوکر اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ عراق نے اس سے قبل ترک حکومت کو عراق سے فوجیں خارج کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دی تھی جسے ترکی نے رد کردیا تھا۔