شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے سعودی عرب اور مغربی ممالک شامی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اسپین کی خبررساں ایجنسی ای ایف ای کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات  کرنے کے لئے سعودی عرب اور مغربی ممالک  شامی حکومت  پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

شامی صدر نے کہا کہ شامی حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ہرگز نہیں کرےگی لیکن حکومت مخالفین کے ساتھ شامی حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن حکومت مخالف گروہ کی شناخت اور اس کی تعریف بہت ضروری ہے۔