امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی اور تیل کی فروخت سے بھی 50 کروڑ ڈالر کمائے ہیں داعش کے تیل کے خریداروں میں ترکی سر فہرست ہے ترکی کے راستے داعش شام اور عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی اور تیل کی فروخت سے بھی 50 کروڑ ڈالر کمائے ہیں داعش کے تیل کے خریداروں میں ترکی سر فہرست ہے ترکی کے راستے داعش شام اور عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ داعش کے فروخت کردہ تیل کے خریداروں میں ترک حکومت بھی شامل ہے جبکہ داعش نے مقامی دکانداروں سمیت تمام تجارتی طبقے پر 20 فیصد کے حساب سے ٹیکس لگائے گئے جن سے ہر ماہ آٹھ کروڑ ڈالر جبکہ سالانہ 96 کروڑ امریکی ڈالر کما رہی ہے۔’اعداد وشمار کے حساب سے داعش کی پچاس فیصد آمدنی ٹیکس اور جائیداد ضبط کرنے اور 43 فیصد آمدنی تیل اور باقی منشیات کی سمگلنگ، بجلی کی فروخت اور نجی عطیات سے حاصل ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش کو سعودی عرب، قطر، ترکی اور امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے اور امریکہ کی سرپرستی اور سعودی پیسے کے بغیر کوئی بھی دہشت گرد تنظیم وجود میں نہیں آسکتی۔