مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے خواتین کو لڑاکا دستوں میں بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران ایشٹن کارٹر نے بتایا کہ خواتین اب اگلے محاذوں پر مرد فوجیوں کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑ سکیں گی۔ 2013 کے بعد فوج میں خواتین کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ اسامیاں رکھی گئی تھیں، لیکن انہیں اگلے محاذوں پر لڑنے کے لیے نہیں بھیجا جاتا تھا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے فوج میں کوئی کوٹہ نہیں ہوگا، اُن کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 4 دسمبر 2015 - 18:08
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے خواتین کو لڑاکا دستوں میں بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔