مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے گروپوں کی آپس کے اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایک اجلاس کے دوران آپس کی لڑائی کے دوران طالبان سربراہ ملااختر منصور زخمی ہوگئے ہیں۔ کابل میں افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے دوران اچانک دو گروپوں میں تیز و تند جملوں کے تبادلے کے بعد لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور شدید زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران طالبان میں آپس میں لڑائی ہوئی جس میں ملا اختر منصور شدید زخمی ہوگئے اور انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی ان کے سربراہ ملا منصور زخمی ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2015 - 23:09
افغان طالبان کے گروپوں کی آپس کے اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایک اجلاس کے دوران آپس کی لڑائی کے دوران طالبان سربراہ ملااختر منصور زخمی ہوگئے ہیں۔