امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کالز کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا عمل ختم کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کالز کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا عمل ختم کردیا گیا۔ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی شہریوں کے ٹیلی فون ڈیٹا پر نظر رکھا کرتی تھی تاہم این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈروڈ اسنوڈن کے انکشافات کے بعد رواں سال کے آغاز پر یو ایس اے فریڈم ایکٹ منظور کیا گیا تھاجس کے بعد اس متنازع پروگرام کو ختم کرنے اور این ایس اے کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یو ایس اے فریڈم ایکٹ کے تحت اگر حکومت کو ٹیلی فون میٹا ڈیٹا ریکارڈ درکار ہوگا تو اُسے متعلقہ ٹیلی فون ادارے سے رابطہ کرکے اپنے ڈیٹا کی خود ہی چھان بین کرنے کی درخواست دی جائے گی۔