مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طیارہ گرائے جانے پر ناراض روس کےصدرنےترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننےسےبھی انکارکردیاہے۔ روس کے صدرولادی میرپوتن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی پہلے بھی ایک کال کاجواب نہیں دیا تھا۔ یہ کال شام میں داعش پرحملہ کرنے والےروسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مارگرانے کے بعد پیدا کشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ صدرپوتن نے اردوان کی دوسری کال کابھی جواب نہیں دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدرپوتن کالز اس لیے ریسیونہیں کررہےکیونکہ ترکی واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیارنہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2015 - 19:07
طیارہ گرائے جانے پر ناراض روس کےصدرنےترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننےسےبھی انکارکردیاہے۔