مہر خبرساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر جمعہ خان کو پھانسی دے دی۔ گزشتہ رات طالبان عسکریت پسند ڈسٹرکٹ خاص ارزگان کے سابق گورنر جمعہ خان کےگھر میں گھس گئے اور انھیں گن پوائنٹ پر گھسیٹتے ہوئے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ارزگان کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان کے مطابق جمعہ خان کی لاش بعد ازاں ڈسٹرکٹ خاص ارزگان کے علاقے کالا خور میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ قندھار سے منسلک افغان صوبہ ارزگان کو طالبان کی جائے پیدائش کہا جاسکتا ہے، جہاں طالبان کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی رہتی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2015 - 18:14
طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر جمعہ خان کو پھانسی دے دی۔