روسی وزیر خارجہ لاوروف نے شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ترکی نے روسی جہاز کو گرا کر ریڈ لائن سے عبور کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے  شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ترکی نے روسی جہاز کو گرا کر ریڈ لائن سے عبور کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں شامی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ  روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے روسی وزیر خارجہ نے ترکی کے اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے شام کی سرحد کے اندر روسی جہاز کو گرا کر ریڈ لائن سے عبور کیا اور دہشت گردوں کی عملی حمایت کا ثبوت دیا ہے ۔