مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روسی جہاز گرائے جانے کے واقعہ کے بعد روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ترکی کے صدر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں روس کے صدر سے بالمشافہ ملاقات کرنا چاہیں گے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
صدر پوتن ترکی کی فضائیہ کی طرف سے روسی جنگ طیارے کو مار گرانے پر ترکی سے معاف مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ترک صدر نے اس مطالبے کو رد کر دیا تھا۔ لیکن ترکی پر روس کی جوابی کارروائی کا خوف طاری ہے ادھر ایران نے بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر تاکید کی ہے۔