یونان کا کہنا ہے کہ ترکی کے 6 لڑاکا طیاروں نے اس کی قومی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کا کہنا ہے کہ ترکی کے 6 لڑاکا طیاروں نے اس کی قومی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ یونانی دفاعی حکام کے مطابق ترک طیارے ایک بار یونانی حدود میں داخل ہوئے جن کا یونانی ائیرکرافٹس نے فوری طور پر پیچھا کیا  لیکن کسی قسم کا  ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ واضح رہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی اور روس کے درمیان حدود کی خلاف ورزی پر کشیدگی زوروں پر ہے۔ گزشتہ دنوں روسی جنگی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلا ف ورزی کی تھی جس پر اسے ترک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔