مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے افغانستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کے فروغ کیلئے 4 فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔ اعلی سفارتی ذرائع کے مطابق ایم آئی 25 ہیلی کاپٹر آئندہ سال کے شروع میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز کے حوالے کئے جائیں گے جس کا مقصد دہشت گردی اور خانہ جنگی میں مصروف قوتوں کے خلاف برسر پیکار افغان فورسز کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے زیادہ ان کی ہمدردیاں سمیٹنا ہے، ذرائع کا کہنا تھ کہ روس سے لئے گئے یہ ہیلی کاپٹر ’ہند‘ کے نام سے بھارتی ایئرفورس کے فضائی بیڑے کا حصہ ہیں، جنہیں مرمت کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2015 - 22:25
بھارت نے افغانستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کے فروغ کیلئے 4 فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔