افغانستان کے صوبے تخار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 3 اہم طالبان کمانڈروں سمیت 9 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے تخار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں  میں 3 اہم  طالبان کمانڈروں سمیت 9 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار میں گذشتہ چند روز سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران تخار کے ضلع خواجہ بہاؤالدین میں ہونے والی لڑائی کے دوران 3 سینیئر طالبان کمانڈروں سمیت 9 شدت پسند ہلاک ہوئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان سنت اللہ تیمور نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ صوبائی گورنر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ تخارمیں سیکیورٹی فورسز چند روز قبل طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں کو واپس لینے کے لیئے آپریشن کلین اپ کررہی ہیں جن میں انہیں خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے جب کہ اس دوران چارسیکیورٹی اہلکاروں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔