مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر اعظم سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تمام تر حالات و واقعات کے باوجود روس کا ترکی سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے گزشتہ روز روس کا طیارہ تباہ کئے جانے کے باوجود ترک عوام کے لئے ہمارے جذبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس لئے روس کا ترکی سے کسی بھی قسم کی جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ دوسری جانب روس نے شام میں داعش کے جنگجوؤں کو سرکاری فوج کے خلاف برسرپیکار مسلح ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے تیز کردیئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 نومبر 2015 - 23:44
روس کے وزیر اعظم سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تمام تر حالات و واقعات کے باوجود روس کا ترکی سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔