تیونس کے دارالحکومت میں صدارتی گارڈزکی بس پرحملے کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے دارالحکومت میں صدارتی گارڈزکی بس پرحملے کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ صدارتی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مرکزی شاہراہ پراس وقت ہوا جب رش سب سے زیادہ ہوتا ہے، دھماکہ صدارتی محل کے گارڈزکی بس پرحملہ تھا۔ حملے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ تیونس کے صدر نے 30 روزہ ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور دارالحکومت تیونس میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب یا تو یہ بس معزول صدرزین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹرکے باہریا اس کے قریب پہنچی۔