مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ کی طرف سے تباہ کیئے گئے روسی طیارے کا پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شام میں شدت پسند گروہ فری سیرین آرمی آلائنس کے مشیر کے مطابق تباہ کیے گئے روسی جنگی طیارے کا ایک پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اِس کی وضاحت نہیں کی کہ روسی پائلٹ کو کس باغی گروپ نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔ یادرہے کہ ترکی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے جس روسی ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، اس کا ملبہ ترکمان کی پہاڑیوں پر گرا ہے۔ اِس کے دو پائلٹوں نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اِن پہاڑیوں پر القاعدہ سے وابستگی رکھنے والا گروپ النصرہ فرنٹ کنٹرول رکھتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 نومبر 2015 - 20:27
ترک فضائیہ کی طرف سے تباہ کیئے گئے روسی طیارے کا پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔