مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام پر روس سے تعاون کے لیے تیار ہیں لیکن شامی حکومت کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے عرب امارات کے دورے میں ابوظبی کے امیرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر روس سے تعاون کے لیے تیار ہیں تاہم یہ نہ سمجھا جائے کہ واشنگٹن بشارالاسد کی حکومت کو سپورٹ کررہا ہے۔ جان کیری نے اپنے سعودی ہم منصب عدیل الجبیر سے بھی ملاقات کی اور اگلے ماہ ریاض میں ہونے والی امن کانفرنس میں شامی اپوزیشن کی شمولیت کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 24 نومبر 2015 - 19:13
امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام پر روس سے تعاون کے لیے تیار ہیں لیکن شامی حکومت کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار نہیں۔