مہر خبرسرساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر معصوم فواد گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں ۔
ایئر پورٹ پر ایران کے وزیر خزانہ طیب نیا نے عراقی صدر کا استقبال کیا، عراقی صدر گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے ضمن میں ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی دوطرفہ ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔