بنگلادیش میں حزب اختلاف کے 2 رہنماؤں علی محمداحسن اورصلاح الدین قادر چودھری کو ڈھاکا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلادیش میں حزب اختلاف کے 2 رہنماؤں علی محمداحسن اورصلاح الدین قادر چودھری کو ڈھاکا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما احسن محمد مجاہد اور بی این پی رہنماصلاح الدین قادر کو ڈھاکا جیل میں پھانسی دی گئی، دونوں کو 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ بنگلا دیش کی عدالت نے 2013 میں دونوں رہنماؤں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا جب کہ بنگلہ دیشی صدر کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو پھانسی دینے سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈھاکا جیل کے اطراف دکانیں بند کرواکر کے اضافی نفری تعینات کی گئی۔ واضح رہے بنگلا دیشی حکومت جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنماؤں کو 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت دے چکی ہے۔