وائٹ ہاس نے ری پبلکنز کی جانب سے پناہ گزینوں کی آمد کی مخالفت سے متعلق بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاس نے ری پبلکنز کی جانب سے پناہ گزینوں کی آمد کی مخالفت سے متعلق بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ری پبلکنز نے امریکی ایوان نمائندگان میں شامی اورعراقی پناہ گزینوں سے متعلق بل پیش کر دیا۔ بل میں پناہ گزینوں کے داخلے کیلیے ہوم لینڈ، ایف بی آئی اورانٹیلی جنس کلیئرنس لازمی کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں سے متعلق بل پر ایوان نمائندگان میں جلد ووٹنگ متوقع ہے۔ وائٹ ہائوس نے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کو روکنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی انتظامیہ اگلے سال امریکہ میں 10 ہزار شامی پناہ گزینوں کو آباد کرنا چاہتی ہے۔