افغانستان کے جنوبی علاقے میں ایک سرکاری کمپاونڈ پر ہونے والے خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں ایک سرکاری کمپاونڈ پر ہونے والے خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ قندھار کے گورنر کے ترجمان صمیم خپل واق کے مطابق یہ حملہ  جمعرات کی صبح قندھار صوبے کے وسطی ضلع ارغنداب میں ہوا۔ اس ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے میں تمام پانچ حملہ آور ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک نے اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ باقی چار حملہ آور ڈسٹرکٹ گورنر آفس کے کمپاونڈ میں داخل ضرور ہوئے لیکن جوابی کارروائی میں مار دیے گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔