اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2015 - 18:33

روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے داعش دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں داعش دہشت گردوں کو پھیلا کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے امریکہ کی طرف سے داعش دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں داعش دہشت گردوں کو پھیلا کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ، بشار اسد کی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے داعش کا کارڈ استعمال کررہے ہیں ۔ لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسے مضبوط کررہے ہیں ۔ لاورف نے کہا کہ ایک طرف امریکہ چاہتا ہے کہ داعش جلد از جلد بشار اسد کا کام تمام کردے اور دوسری طرف چاہتا ہے کہ داعش حد سے زیادہ مضبوط نہ  بن جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی پالیسی مبہم اور متضاد ہے۔