مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 ایشیائی باشندے ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک حادثہ مشرقی صوبے احصہ میں پیش آیا جہاں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں بری طرح ٹکرا کر تباہ ہو گئیں جس کے باعث بس میں سوار 11ایشیائی باشندے ہلاک جبکہ 14شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سعودی اخبار میں مرنے والوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ عرب نیوز کے مطابق یہ حادثہ رواں برس پیش آنے والا سب سے بڑا حادثہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2015 - 17:08
سعودی عرب میں ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 ایشیائی باشندے ہلاک ہو گئے ہیں۔