روس کے صدر پوتن کی جانب سے فرانسیسی ہم منصب اولاندے کو کئے جانے والے فون پر گفتگو میں روس نے فرانس کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے خلاف فوجی تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر پوتن کی جانب سے فرانسیسی ہم منصب اولاندے کو کئے جانے والے فون پر گفتگو میں روس نے فرانس کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے خلاف فوجی تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتن اور فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، جس میں شام میں داعش کے خلاف خفیہ معلومات اور فوجی تعاون پر دونوں صدور نے اتفاق رائے کر لیا ہے۔ جب کہ روسی بحریہ کو فرانسیسی ایئر کرافٹ سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔