مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرین میں امریکی سفیر کے مطابق امریکہ نے ”کاوئنٹر بیٹری راڈار سسٹم“ یوکرین کے حوالے کر دیا ہے۔ امریکی سفیر جیفری پائیٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاوئنٹ پربتایا کہ کاوئنٹر بیٹری راڈار ایک متحرک ریڈیو لوکیٹنگ سٹیشن ہے جو مد مقابل کی توپوں، بارودی سرنگیں برسانے والے آلات، اسی طرح میزائل داغے جانے والے ذرائع اور ضد میزائل نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔ گولے اور میزائل کے اختیار کردہ راستے سے ان ہتھیاروں کے مقام موجودگی کا پتہ لگاتا ہے۔ ایسے ایک آلے کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔اس سے پہلے پائیٹ نے بیان دیا تھا کہ امریکہ اس ہفتے یوکرین میں دو کاوئنٹر بیٹری راڈار پہنچائے گا۔ سفیر موصوف نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ یوکرین کی مدد کرنا جاری رکھے گا اور ملک کے دفاع کی خاطر اضافی وسائل فراہم کرے گا۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2015 - 14:25
یوکرین میں امریکی سفیر کے مطابق امریکہ نے ”کاوئنٹر بیٹری راڈار سسٹم“ یوکرین کے حوالے کر دیا ہے۔