مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس کا کہناہے کہ ہمارے علم میں ہے کہ مزید دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور پیرس حملوں کی منصوبہ بندی شام میں کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ نہ صرف فرانس بلکہ دیگر یورپی ملکوں میں بھی مزید کارروائیاں کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فرانس کے خفیہ اداروں نے اس سال موسم گرما میں کئی حملوں کو ناکام بنایا ہے اور پولیس کے علم میں ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی ملکوں میں اس طرح کی مزید کارروائیاں کرنے کی تیاریاں اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی قوانین کے تحت اسلامی انتہا پسندوں اور ان سب سے جو نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں، تفتیش کر رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 نومبر 2015 - 21:50
فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس کا کہناہے کہ ہمارے علم میں ہے کہ مزید دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور پیرس حملوں کی منصوبہ بندی شام میں کی گئی۔