اجراء کی تاریخ: 16 نومبر 2015 - 13:48

شامی فوج کی کئي محاذوں پر وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے تدمر کے مغرب میں شامی فوج کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کی کئي محاذوں پر وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے تدمر کے مغرب میں شامی فوج کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے الکسارات اور التمثیل شہر پر قبضہ کرلیا ہے ادھر العہد کے مطابق کناکر کے شہریوں اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان وسیع پیمانے پر جنگ جاری ہے اور شامی عوام اپنا دفاع  آپ کے تحت دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں ۔