مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں حال ہی میں تعینات ہونے والے سکھ منسٹر ہرجیت ساجان اپنی ہی فوج کے ایک جوان کی جانب سے نسلی منافرت کا شکار بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں کیوبک سٹی کے قریب کینیڈین فوج کے ایک نان کمیشنڈ افسر نے کینیڈین وزیر دفاع ہرجیت ساجان کے عہدہ سنبھالنے کے اگلے ہی روز کی خلاف نسلی تعصب برتتے ہوئے ان کے خلا ف نرت کا اظہار کیا جس پر فوج کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بدمعاشوں کی فوج کو ضرور ت نہیں ہے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نسلی منافرت فوجی وقار کے خلاف ہے ،ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے اور ایسے شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ فوج نے مذکورہ افسر کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے جس کے تحت اسے فوج سے نکالا جا سکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 نومبر 2015 - 00:09
کینیڈا میں حال ہی میں تعینات ہونے والے سکھ منسٹر ہرجیت ساجان اپنی ہی فوج کے ایک جوان کی جانب سے نسلی منافرت کا شکار بن گئے۔