اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2015 - 21:04

روس کے صدارتی دفتر کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین 23 نومبر کو تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی دفتر کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین 23 نومبر کو تہران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے صدر تہران میں  گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے روس کے صدر نے 2007 میں بھی تہران کا دورہ کیا تھا۔