مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ داعش اور مشرق وسطی میں سرگرم دیگر شدت پسند تنظیموں کو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار سے متعلق ٹیکنالوجی اور اس کے لیے درکار مادوں تک واقعی رسائی حاصل ہو چکی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے ایک بریفینگ میں کہا کہ پچھلے عرصے تک اندازہ تھا کہ شدت پسند صنعتی طور استعمال کی جانے والی کلورین گیس سے کام لے سکتے ہیں لیکن تازہ معلومات کے مطابق ان کے پاس ایسے زہریلے مادے موجود ہیں جو ہتھیاروں کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ زاہارووا کا کہنا تھا کہ داعش اور جبھہ النصرہ جیسے گروہوں کو اب تک ہتھیار اور بارود بڑی تعداد میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اسی لیے روس اس جانب توجہ دلاتا آ رہا ہے کہ ہتھیاروں اور بارود کے ذرائع کا پتہ لگانا اشد ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2015 - 00:52
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ داعش اور مشرق وسطی میں سرگرم دیگر شدت پسند تنظیموں کو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار سے متعلق ٹیکنالوجی اور اس کے لیے درکار مادوں تک واقعی رسائی حاصل ہو چکی ہے۔