لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 37 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 37 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکےجنوبی بیروت میں ایک شاپنگ پلازہ کے قریب ہوئے جن کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور حملہ آوروں نے شیعہ آبادی کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔