مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونی میں مزید 900 مکان تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکہ کے دورے پرہیں۔ ایک ہزار کے قریب مکانات کی تعمیر کا یہ اعلان امریکہ کیلئے بھی اسرائیل کی طرف سے واضح پیغام ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گیلو کالونی میں نوسو مکانات کی تعمیر کا فیصلہ پہلے کیا گیا تھامگر اس پر مزید بحث کے لیے اسے موخر کردیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ و ہائوسنگ کمیٹی نے جنوب مغربی بیت المقدس میں نو سو مکانات کی تعمیرشروع کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بلدیہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد گھروں کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی کی جائے گی جس کے بعد وہاں پرتعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2015 - 00:25
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونی میں مزید 900 مکان تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔