مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے مخالف دھڑوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں طالبان رہنما ملا منصور داداللہ کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ افغان طالبان کی نئی قیادت آنے کے بعد طالبان دھڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں جن کے درمیان اندرونی اختلافات د ن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ طالبان کے مختلف دھڑے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جس میں کئی طالبان مارے جارہے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے افغان طالبانوں کے دھڑوں میں جھڑپوں کی وجہ سے 200 طالبان مارے گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے اہم کمانڈر ملا منصور دا داللہ کومار دیا گیا ہے۔ ملا منصور داداللہ افغان طالبان کے نئے لیڈر ملا منصور اختر کے مخالف ہو گیا تھا ۔ منصور داد اللہ کو افغانستان کے علاقے زابل میں ملا منصور اختر گروپ کے طالبانوں نے مارا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2015 - 00:19
افغان طالبان کے مخالف دھڑوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں طالبان رہنما ملا منصور داداللہ کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔