اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2015 - 21:30

ترک سکیورٹی فورسز نے داعش کے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے داعش کے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد ترک پولیس کی جانب سے استنبول شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے ۔ آپریشن میں فوجی جوانوں سمیت ہیلی کاپٹر وں کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی۔ یہ آپریشن ترکی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے چند روز قبل کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی پولیس نے جنوبی صوبہ انطالیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 15 نومبر سے دو روزہ جی 20 کا سربراہی اجلاس ترکی کا شہر انطالیہ میں منعقد ہوگا۔ ترک حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے 2013 سے لیکر ابتک ملک بھر سے داعش کے ڈھائی ہزار سے زائد ارکان کو گرفتارکرچکی ہے۔