یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارح فوج کو ملک کے مغربی سواحل پر فوج اتارنے پر شدید انتباہ جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارح فوج کو ملک کے مغربی سواحل پر فوج اتارنے پر شدید انتباہ جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف غالب لقمان نےکہا ہے کہ سعودی عرب نےہیلی کاپٹروں کے ذریعہ صوبہ تعز اور الحدیدہ میں اگر اپنی چھاتہ بردار فوج اتارنے کی کوشش کی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور کسی بھی سعودی فوجی کو زندہ واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنرل لقمان نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی ہتھیار دہشت گردوں تک پہچانے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی فضائیہ کی مدد سے صوبہ تعز اور الحدیدہ میں اپنی چھاتہ بردار فوج کے ذریعہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرےگا اس نے کہا کہ سعودی عرب کی اس موذیانہ کوشش کو بھی ناکام بنادیا جائے گا۔