امریکی صدر باراک اوبامہ نے سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ اکاؤنٹ بناتے ہی باراک اوبامہ نے اپنا پہلا پیغام بھی شیئر کیا جس پر انہیں ابتدائی تین گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زائد لائکس بھی مل گئیں جس میں فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرلی سنڈ برگ کا لائیک بھی شامل ہے۔ پریذیڈنٹ اوباما(President Obama )کے نا م سے بنائے گئے اس پیج پر سب سے پہلا پیغام اوبا ما کی طرف سے ایک ویڈیو کی شکل میں پو سٹ کیا گیا ہے جس میں وہ وائٹ ہاوس کے گا رڈن میں چہل قدمی کر تے ہو ئے لو گو ں سے مخاطب ہیں۔واضح رہے صدر اوباما کا فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی ایک اکاونٹ موجود ہے۔